کسی کی بات کو اس میں کچھ تبدیلی کیے بغیر اسی کے الفاظ میں جوں کا توں بیان کردینا Direct Speech (روایت لفظی) کہلاتا ہے۔ جیسے:
کسی کی بات کو جوں کا توں (بعینہ) بیان نہ کرکے اسے اپنے الفاظ میں بیان کرنا (یعنی بات اس کی ہی ہو بس الفاظ ہمارے ہوں) Indirect Speech (روایت معنوی) کہلاتا ہے۔ جیسے:
اگر آپ کہیں کہ آخر روایت معنوی Indirect Speech میں بولنے کی ضرورت کیوں ہے؟ اگر ہم کسی کی بات کو روایت لفظی میں ہی بولیں تو کیا حرج ہے، روایت معنوی میں بدلنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟
تو یہ بات بالکل درست ہے کہ ہم کسی کی بات کو نقل کرتے وقت روایت لفظی میں ہی بیان کریں، بات سمجھ میں آجائےگی؛ لیکن ہر جگہ ایسا نہیں ہوتا ہے کہیں کہیں ہم روایت معنوی میں بدلنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، ورنہ مفہوم بالکل غلط ہوجاتا ہے۔ جیسے اگر زید نے آپ سے کہے:” تم گاڑی خرید لو” اب اسی بات کو اگر آپ عمر کو جوں کا توں یعنی روایت لفظی میں بتاتے ہوئے اس طرح کہیں کہ زید نے کہا:” تم گاڑی خرید لو” اب عمر اس ” تم” سے الجھن میں پڑ جائے گا۔ اور خود ہی گاڑی خرید لیگا۔
لیکن اگر آپ نے ایسے موقع پر روایت معنوی میں نقل کرتے ہوئے اس طرح کہا ہوتا “زید نے مجھ سے کہا کہ میں گاڑی خرید لوں” تو بات بالکل واضح ہوتی اور کوئی کنفیوژن نہیں رہتا۔
کچھ اردو کی مثالیں دی جارہی ہیں؛ تاکہ سمجھنے میں مزید آسانی ہو، خیال رہے کہ ہم اردو میں کہیں فعل بدل کر بولتے ہیں کہیں نہیں بھی بدلتے ہیں، لیکن ضمیر ہر جگہ بدل کر مناسب رکھتے ہیں:
عام اصطلاحات: پہلے کچھ عام اور ضروری اصطلاحات دیکھ لیتے ہیں:
عام طور پر Direct and Indirect Speech کے چار اصطلاحات ذکر کیے جاتے ہیں:
English | Urdu |
---|---|
Reporter/ Speaker | ناقل |
Listener | سامع |
Reporting Verb | فعل نقل |
Reported Speech | مقولہ |
ناقل یا بیان کرنے والے کو ہم Reporter کہتے ہیں، مقرر کی بات سننے والے سامع کو Listener کہتے ہیں(یہ ہمیشہ نہیں آتا)، جس فعل سے بات نقل کی جاتی ہے اسے Reporting Verb کہتے ہیں، اور جس جملے سے مقرر/قائل کی بات نقل کی جاتی ہے اس پورے جملہ کو Reported Speech (مقولہ) کہتے ہیں، جیسے:
English | Urdu |
---|---|
He | Reporter |
Said | Reporting Verb |
Me | Listener |
You are lucky | Reported Speech |
Direct Speech دو حصوں پر مشتمل ہوتی ہیں: Reporting clause (قول) اور Reported clause (مقولہ)۔
Reporting clause ایک فعل جیسے say, tell, ask, reply, shout, اور یہ عام طور پر ماضی مطلق (Simple Past) میں ہوتا ہے، اور Reported clause میں اصل متکلم کے بولے گئے الفاظ ہوتے ہیں۔
1px solid rgb(221, 221, 221); box-sizing: border-box; margin: 0px; outline: 0px; padding: 8px; text-align: center; vertical-align: middle;">Direct |
1px solid rgb(221, 221, 221); box-sizing: border-box; margin: 0px; outline: 0px; padding: 8px; text-align: center; vertical-align: middle;" width="98%">He said to me , “ You are lucky. “ |